4 مارچ، 2026، 3:55 PM

رہبر کے لئے امیدوار مشخص ہوچکے، انتخاب نزدیک ہے، آیت اللہ خاتمی

رہبر کے لئے امیدوار مشخص ہوچکے، انتخاب نزدیک ہے، آیت اللہ خاتمی

مجلس خبرگان کے رکن نے کہا کہ رہبر کے لئے امیدوار مشخص ہوچکے ہیں انتخاب کے لئے کچھ زیادہ وقت نہیں رہا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس خبرگان کے رکن آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا: انقلاب اسلامی کے دو امام اور رہبر اب تک ہم سے جدا ہوچکے ہیں۔ میں لوگوں کو بشارت دینا چاہتا ہوں رہبر کے انتخاب کے معاملے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔ قیادت کی عبوری کمیٹی اس وقت ملک کے بھاگ دوڑ سنبھالی ہوئی ہے۔ اور انشاءاللہ پہلی فرصت میں رہبر معین ہوں گے۔ الحمد اللہ ہم اس کے بالکل نزدیک ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ بعض اوقات لوگ پوچھتے ہیں کہ ماضی میں امام خمینی کی رحلت کے فورا بعد بغیر کسی لمبے فاصلے کے کیسے رہبر کا انتخاب ہوا؟

تو عرض کرتے ہیں کہ اس وقت کوئی جنگی حالات نہیں تھے، لیکن ابھی ہم جنگ میں ہیں۔ اس وقت سب ہی کوشش کر رہے ہیں۔ مجلس خبرگان پوری کوشش کر رہی ہے۔ 

انہوں نے مجلس خبرگان کے اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مجلس خبرگان نے جو کام کیا ہے وہ یہ ہے کہ تمام اعضاء سے ان کی رائے معلوم کی ہے۔ اور ابھی انتخاب کے قریب ہیں۔ انہوں نے کہا یہ بات یاد رکھیں کہ مجلس خبرگان مکمل قانونی کام کرتی ہے۔

News ID 1938363

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha